حکومت شعبہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی، غلام سرور
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے حکومت شعبہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریگی، (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)
موجودہ حکومت شعبہ زراعت میں اصلاحات یقینی بنائے گی۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے بڑے زرعی ملکوں میں ہوتا ہے، زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان غذائی اجناس درآمد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دالیں، سبزیاں، تیل درآمد کرنا افسوس ناک ہے، پاکستان جیسے زرعی ملک کا غذائی اجناس درآمد کرنا افسوس ناک ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ شعبہ زراعت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت شعبہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت شعبہ زراعت میں اصلاحات یقینی بنائے گی، حکومت ملک میں زرعی تحقیق کو فروغ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کاشت کار مہنگے داموں بیج کیوں خرید رہے ہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ شعبہ زراعت کے وابستہ ملکی اداروں کی کیا کارکردگی ہے، حکومت کو ملک میں فصلوں کا مارکیٹنگ میکنزم تشکیل دینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے 8 اضلاع ملکی غذائی ضرورتیں پوری کررہے ہیں، ہمارے ملک کے 22 اضلاع ملکی غذائی ضرورتیں پوری نہیں کرپاتے۔
غلام سرور