کاسمیٹک تبدیلی ممکن‘حقیقی تبدیلی نظر نہیں آرہی،سردار اختر مینگل 

کاسمیٹک تبدیلی ممکن‘حقیقی تبدیلی نظر نہیں آرہی،سردار اختر مینگل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ کاسمیٹک تبدیلی شایدآجائے مگر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)


حقیقی تبدیلی نظر نہیں آرہی اٹھارویں ترمیم کے بعد کچھ حاصل ہوا مگر صوبے مطمئن نہیں ہے بلوچستان کے حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے بی این پی مینگل نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے بی این پی کو اس لئے نشانہ بنا یاگیاکہ بی این پی نے آئین کی بالادستی کیلئے قربانیاں دی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ملک میں حقیقی حکمرانی اس وقت آئے گی جب ملک میں پارلیمنٹ کی اختیارات کو تسلیم کیا جائے جب تک پارلیمنٹ کے اختیارات کو تسلیم نہیں کیاجاتا اور تمام تر فیصلے پارلیمنٹ کے باہرہوتے ہیں تو پھر ہم ترقی نہیں کرسکتے پارلیمنٹ سے اٹھارویں ترمیم متفقہ طور پرمنظور کی گئی مگر اس کے باوجود اٹھارویں ترمیم پرعملدرآمد نہیں کیا جارہا اٹھارویں ترمیم کے بعد کچھ حاصل ہوا مگر صوبے مطمئن نہیں ہیں آئی جی اور چیف سیکرٹری کوتبدیل کرنے کے اختیارات صوبے کے پاس نہیں ہیں اٹھارویں ترمیم کے بعد وزیر اعلیٰ صوبائی سربراہ ہے بلوچستان میں اختیارات آج بھی گورنر کے پاس ہیں تو پھر اٹھارویں ترمیم کا کیافائدہ رہا ترمیم تو لایاگیا مگراختیارات حقیقی معنوں میں صوبوں کو نہیں دی گئی سردار ا ختر جان مینگل نے کہا کہ وائس چانسلر کوہٹانا وزیراعظم کوہٹانے کے مترادف ہے بلوچستان یونیورسٹی اتنے بڑے واقعے کے باوجود کوئی تفتیش نہیں کی گئی اور نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ کاسمیٹک تبدیلی شائد آجائے مگر حقیقی  تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اگر ہر گھر میں عاصمہ جہانگیر پیداہو توشائد یہ مسائل حل ہوسکے سرداراختر جان مینگل نے کہا کہ وفاق میں برابری کے بنیاد پر نمائندگی ہونی چاہیے جب تک وفاق میں برابری کی بنیاد نہیں ہوگی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوسکتے صوبوں کے معاملات میں پنجاب نے چھوٹے صوبوں کا ساتھ نہیں دیاچھوٹے صوبوں نے آوازاٹھائی تو انہیں مار پڑی بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ کی طرح اب بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں کیونکہ جب تک ملک میں آئین کی حکمرانی کوتسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے بلوچستان نیشنل پارٹی کو اس لئے نشانہ بنا یاگیا اور ان کے کارکنوں کوٹارگٹ کیاکہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کیااور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
سردار اختر مینگل