شاہ جمال: 7سالہ بچہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق‘ ورثا کا احتجاج 

شاہ جمال: 7سالہ بچہ غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق‘ ورثا کا احتجاج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)7 سالہ بچہ پرائیویٹ کلینک میں ٹیکہ لگتے ہی جاں بحق ہو گیا۔شاہ جمال کی نواحی بستی بلہ کے رہائشی نذیر احمد بلہ مظفرگڑھ دوائی لینے کی غرض سے پرائیویٹ کلینک گئے ان کا سات سالہ بیٹا محمد نعمان جو کہ جماعت دوم کا طالب علم تھا  معمولی بخار کا بتایا ڈاکٹر نے ٹیکہ تجویز کیا جو کہ اس کے ڈسپنسر نے بچے کو لگا یا جو نہی سرنج نکالی تو بچے کی حالت خراب ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جان بحق ہو گیا بچے کے ماموں محمد عرفان  نے بتایا کہ کھیلتے بچے کو لیکر گئے اسکی لاش  لیکر آئے اس نے (بقیہ نمبر64صفحہ12پر)


بتایا پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعینات غیر تربیت یافتہ پیرا میڈیکل سٹاف ہے جبکہ ڈسپنسر ان پڑھ ہے جس نے ان کے بچے کو ٹیکہ لگایا ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
غلط انجکشن