مظفر گڑھ کینال میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش تلاش کرنے کیلئے آپریشن‘ تیز‘ورثا غم سے نڈھال
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) مظفرگڑھ کینال میں ڈوبنے والی عورت کی نعش4روز گزرنے کے با وجود تاحال نہ مل سکی، کوٹ ادو کے موضع پتی غلام علی غربی کامحمد اسحاق اپنی بیوی شاہینہ بی بی ساڑھے 3 سالہ بیٹے امیر حمزہ ڈیڑھ سالہ بیٹی آمنہ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)
بی بی اور بھتیجی عمر انہ کے ہمراہ محمودکوٹ سے اپنے فوت ہونے والے رشتہ دار کے ختم سے مظفرگڑھ کنال کے ذریعے غربی کنارے کے راستے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ چنڑ والا ہیڈ سے دو کلومیٹر پہلے اچانک اچانک موٹر سائیکل کے پنکچر ہونے پربے قابو ہوتے ہوئے نہر میں جا گرے تھے،4 افراد اسحاق،بھتیجی عرفانہ،بیٹے امیر حمزہ اور بیٹی آمنہ بی بی کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے نکال لیا تھاجبکہ اسحاق کی بیوی شاہینہ بی بی نہر میں ڈوب گئی تھی جس کی نعش کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے،4 روز گزرنے کے باوجود بھی عورت کی نعش نہ مل سکی جس پر لواحقین کی حالت تشویشناک ہے