راجن پور کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘حسنین بہادر دریشک
جام پور (نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان قوم کو درہیشمسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔کشمیریوں کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں پیش کرکے دنیا کو بتا دیا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان احمد بزدار جلد راجن پور کیلئے میگا پراجیکٹ کے اعلان کیلئے دورہ کا اعلان کریں گے۔ایک دہائی تک ضلع کو پسماندہ رکھنے والوں کو(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
دیکھا دیں گے کہ ہم ہمیشہ کی طرح عوام کے محسن ہیں علاقے کی ترقی دریشک گروپ کی اولین ترحیج ہے۔راجن پور کو پسماندگی سے دور کرنے کیلئے وزیراعلی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔۔امن و امان کیلئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر شہری تعاون کو یقینی بنائے تاکہ ملک سمیت علاقے میں امن برقرار ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر خان دریشک نے سابق ممبر ضلع کونسل جام محمد ناصر برڑہ ایڈوکیٹ کے ظہرانے میں شرکت کے موقع پر عمائدین علاقہ سے ملاقات?ں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ قبل ازیں سردار حسنین بہادر خان دریشک نے محمدپور میں رانا شبیراحمد راجپوت سے ملاقات کرتے ہوے کہا کہ کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انکے دکھ درد میں برابر شریک ہیں اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمد رند۔سردار احمد نواز گفاد۔حافظ فاروق اکبر پتافی۔ملک نزیر احمد سولہ۔محمد نواز لنگاہ۔رانا قدیر احمد۔رسول بخش رند۔امان اللہ لاشاری۔مرید حسین لنگاہ۔اللہ نواز خان کھوسہ۔ملک عبدالستار ببر۔اللہ نواز خان کھوسہ۔انجینئر کلیم اللہ۔ مہر رفیق احمد سیال۔محمد اصغر شاد۔محمد شاہنواز چانڈیو سمیت دیگر معززین موجود تھے بعدازاں سردار حسنین بہادر خان دریشک نے سردار شاہ رخ خان گورچانی کی ٹی پارٹی میں شرکت کے موقع پر کہا کہ دریشک گروپ نے ہمیشہ عوام کی بلا تفریق خدمت جاری رکھی۔
حسنین بہادر