سٹی رجسٹری برانچ‘ کرپشن میں ملوث کلرک عمر دراز محرر تعینات

  سٹی رجسٹری برانچ‘ کرپشن میں ملوث کلرک عمر دراز محرر تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) بوگس اسلحہ لائسنس سکینڈل میں ملوث جونئیر کلرک عمر دراز کو سٹی برانچ میں رجسٹری محرر تعینات کردیاگیا ہے جونئیر کلرک عمر دراز ہزاروں بوگس اسلحہ لائسنس بنانے میں ملوث ہونے اور محکمہ انٹی کرپشن میں مقدمہ زیر سماعت ہونے کے باوجود مذکورہ کلرک کو رجسٹری محرر تعینات کرنے کے عمل نے سب رجسٹرار سٹی برانچ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے ذرائع کے مطابق بوگس اسلحہ لائسنس(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

سکینڈل کا انکشاف ہونے پر اس وقت کے ڈی سی او ملتان زاہد سلیم گوندل نے تحقیقات کے لئیے باقاعدہ افسران پر مبنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے مکمل چھان بین کرنے کے بعد کلرک عمر دراز کو بوگس اسلحہ لائسنس بنانے میں ملوث قرار دیا تھا جس پر محکمہ انٹی کرپشن میں مذکورہ کلرک کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا جوکہ زیر سماعت ہے اس صورتحال میں سیاسی و سماجی شخصیات نے ایک کرپٹ اہلکار کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا ہے پہلے سے کرپشن کے مقدمات میں ملوث اہلکار کی تعیناتی معطل کرکے محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے جاری انکوائری کو مکمل ہونے تک مذکورہ اہلکار کی کسی بھی شعبہ میں تعیناتی سے گریز کیا جائے تاکہ شہریوں کا اپنے اداروں پر اعتماد بحال ہونے میں مدد ملے۔۔