بی ڈی اے افسروں کی نااہلی‘ ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز واپس

    بی ڈی اے افسروں کی نااہلی‘ ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بی ڈی اے افسران کی نااہلی کے باعث ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ہونیوالے1200 ملین روپے کے منصوبہ جات واپس ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے بہاولپورڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے1200 ملین روپے دینے کی منظوری دی تھی پی سی ون بننے کے بعدابتدائی بجٹ بھی جاری کردیاگیاتھالیکن ڈی جی بی ڈی اے جام محمدبقانے مبینہ طورپرسول ہسپتال تاجھانگی والا روڈ کی تعمیر600 ملین روپے منصوبہ کانجوچوک تاسول ہسپتال دورویہ میٹل روڈ300 ملین(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

روپے کامنصوبہ بی ڈی اے کمپلیکس کی تعمیر300 ملین روپے کے منصوبوں پرکام کرنے سے انکارکردیا بی ڈی اے کمپلیکس 300 ملین روپے منصوبہ تحصیل میونسپل کارپوریشن بہاولپورجبکہ سٹرکوں کی تعمیرات کے900 ملین روپے کے منصوبہ محکمہ ہائی وے کودینے کیلئے تحریری طورپرحکومت پنجاب کولیٹرجاری کردیاہے جس کے بعد بی ڈی اے کے تمام منصوبہ جات ختم ہوگئے ہیں جبکہ افسران اورعملہ کے درجنوں ملازمین مفت میں تنخواہیں حاصل کررہے ہیں ذرائع نے بتایاکہ ڈی جی بی ڈی اے جام محمدبقا ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اورڈی جی پی ایچ اے بھی رہ چکے ہیں اوران کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے شہریوں محمدجمشید گجر، محمدمظہرشہزاد، محمدموسیٰ جوئیہ، محمدندیم خان، محمدحارث، محمداشتیاق بھنڈر اوردیگرنے حکام بالاسے فوری طورپردوبارہ بی ڈی اے کوفنڈز جاری کرنے اوران نااہلی کے مرتکب افسران کیخلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں ڈی جی بی ڈی اے جام محمدبقا نے اپناموقف دینے سے انکارکردیاہے۔
واپس