ضلعی حکومتوں سے کاٹن فیکٹریوں کی فہرستیں طلب

  ضلعی حکومتوں سے کاٹن فیکٹریوں کی فہرستیں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے کاٹن ٹیکس کی ریکوری میں کمی کے باعث کاٹن جننگ فیکٹریوں کے سٹاک کی پڑتال کرنے کاحکم دیاہے اس سلسلہ میں رحیم یارخان(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کی ضلعی حکومتوں سے کاٹن فیکٹریوں کی فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں جس کے بعد صوبہ بھرکے اضلاع میں محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن اورضلعی حکومت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جوکاٹن فیکٹریوں میں ریکارڈکامعائنہ کریں گی مشترکہ کمیٹیاں جننگ فیکٹریوں کے سرپرائزدورے کرکے کاٹن فیکٹریوں میں روئی کی گانٹھوں کے مطابق کاٹن ٹیکس کی ریکوری کرے گی حکومتی ذرائع کے مطابق کاٹن ٹیکس کے حوالے سے بیشترفیکٹری انتظامیہ کی طرف سے گوداموں میں سٹاک سے کم کاٹن کے اعدادوشمارمہیاکرنے کے باعث خصوصی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں جس پرچنددنوں تک عملدرآمدشروع کردیاجائے گاضلعی حکومتوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاٹن فیکٹریوں کی ٹیکس اسسمنٹ اورریکوری کی ہفتہ واررپورٹس بھی ڈائریکٹرجنرل ایکسائزاینڈٹیکسیشن پنجاب کوبھجوائیں اس سلسلہ میں ضلعی حکومت نے احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔
طلب