ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹرز کا گھیرا تنگ 

ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف ہڑتال کرنیوالے ڈاکٹرز کا گھیرا تنگ 

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف ہڑتال میں حصہ لینے والے پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار ڈاکٹروں کیخلاف کاروائی کے لئے سی پی ایس پی کو سفارش کر دی ہے۔اور اس ضمن میں 23 اکتوبر کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب میں میٹنگ بھی طلب کرلی ہے۔جسمیں صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی)کو ذاتی طور پر شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے یا پھر سی پی ایس پی کے نمائندے کو میٹنگ میں بھیجنے کا کہا گیا (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

ہے۔اس سلسلے میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر کو مراسلہ بھجوایا ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار(پی جی آرز) ڈاکٹروں کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں بہترین ماحول اور ٹریننگ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہیں ٹریننگ دینے کیلئے پروفیسرز،ٹرینرز،آپریشن تھیٹرز،لیبارٹریاں دستیاب ہیں۔ہر پی جی آر کو دوران ٹریننگ نہایت معقول مشاہرہ دیا جاتا ہے۔اور حکومت پنجاب پی جی آرز کو مشاہرے کی ادائیگی کے لئے 6 ارب 50 کروڑ روپے سالانہ دیتی ہے۔ان پی جی آرز کا کام مریضوں کی خدمت کرنا ہے۔مگر حالیہ ہڑتال میں متعدد پی جی آرز مریضوں کے لئے طبی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔اور مسلسل دیگر ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف،نرسوں کو  بھی اکسا رہے ہیں کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت نہ دیں۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات بھی سامنیآئے ہیں جن میں پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار ڈاکٹروں نے سینیئر پروفیسرز،سینیئر ٹرینرز کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی اور انہیں سرکاری ڈیوٹی ادا کرنے سے روکا۔ناخوشگوار واقعات مسلسل رپورٹ ہونے پر علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی فیکلٹی نے پی جی آرز کیخلاف سخت قرارداد بھی منظور کی ہے۔ہڑتال میں حصہ لینے والے پی جی آرز کیخلاف سی پی ایس پی کاروائی کرے جبکہ  گرینڈ ہیلتھ  الائنس ملتان کی جانب سے آج  بھی نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس کے آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹر، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی کی ہڑتال جاری رہے گی،جبکہ برن یونٹ،نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری اور کارڈیالوجی ہسپتال کے شعبہ آوٹ میں بھی ہڑتال کی جائیگی،بعدازاں گرینڈ الائنس ملتان کی جانب سے نجکاری کے کالے قانون ایم ٹی آئی کے خلاف ڈسٹرکٹ جیل چوک پر صبح 10 بجکر 30 منٹ پر احتجاج کیا جائے گا جس میں نشتر ہسپتال سمیت چلڈرن کمپلیکس،برن یونٹ،کارڈیالوجی اور دیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس،نرسز اور دیگر ملازمین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے

گھیرا تنگ 

مزید : ملتان صفحہ آخر