پے ڈائمنڈ فراڈ کمپنی کا سرغنہ عامر ابراہیم ضمانت منسوخی کے بعد کمرہ عدالت سے فرار

پے ڈائمنڈ فراڈ کمپنی کا سرغنہ عامر ابراہیم ضمانت منسوخی کے بعد کمرہ عدالت سے ...

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘  تحصیل رپورٹر )پے ڈائمنڈ فراڈ کمپنی کا سرغنہ"عامر ابرہیم" کمرہ عدالت سے فرار  ہوگیاتفصیل کے مطابق فراڈ گینگ میں شامل افراد کا تعلق مختلف شہروں سے ھے جس محمد رمضان ولد گلزار کا تعلق بورے والا سے ھے اور عامر ابرہیم ولد محمد ابرہیم کا تعلق تحصیل جامپور ضلع راجن پور،مہر محمد گجر ولد عبد الشکور اور مجیب الحسن شاہ ولد قادر شاہ جن کا تعلق موضع اترا سندیلہ چوک گدپور شاہ جمال سے ھے ان فراڈیوں نے وصی شاہ،حفیظ عمر اور ندیم عطاری جن کا تعلق مظفرگڑھ سے ھے سے رابطہ استوار کر(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

 کے مظفرگڑھ کے سادہ لوح لوگوں کو بیدردی سے لوٹا اور انکی زندگی کی جمع پونجی ہڑپ کر لی۔ فراڈ گینگ کے ہاتھوں برباد ہونے والے متاثرین نے بتایا کہ یہ فراڈ گینگ لوگوں کو مختلف آن لائن کمپنیوں پے ڈائمنڈ،ایم ایس ڈبلیو،ایگل بٹ ٹریڈ میں سرمایہ کاری پر ترغیب اور بھاری منافع کی لالچ دے کر لوگوں کی رقم خوردبرد کر کے فرار ھو گئے۔ پولیس کی بہتر کارکردگی کے باعث انڈر گراؤنڈ رہنے والے ملزمان کو بل سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا جس پر راجن پور کے عامر ابرہیم نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی اور دوران تفتیش گناہ گار ثابت ھونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اویس کی عدالت سے ضمانت منسوخی کے بعد کمرہ عدالت سے فرار ھو گیا۔ ملزم عامر ابرہیم اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مقامی پولیس متحرک اور سرگرم عمل  ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر