وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ذہنی معذور شخص شیخ  زید ہسپتال داخل‘ انتظامیہ کو بہترین  علاج کی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت

    وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ذہنی معذور شخص شیخ  زید ہسپتال داخل‘ انتظامیہ کو ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) ترنڈہ گورگیج تحصیل لیاقت پورکا33سالہ عبدالرشیدوعبدالغفورجودس سال سے ذہنی مرض(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 میں مبتلاتھااورجس کوگھرمیں زنجیروں میں جکڑکررکھاگیاتھا، میڈیاپرخبرنشرہونے پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فوری نوٹس لے لیااورمریض کوعلاج معالجے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اورشیخ زیدہسپتال کی انتظامیہ کوہدایات جاری کی گئیں، گزشتہ روزمریض کوریسکیو1122کے ذریعے شعبہ ذہنی امراض میں لایاگیاجہاں چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرسخاوت علی رندھاوا، انچارج شعبہ ذہنی امراض ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ، نمائندہ ایم ایس، ڈی ایم ایس ومیڈیافوکل پرسن ڈاکٹرراناالیاس احمد، ڈاکٹرسرمدنے مریض کااستقبال کیااوروزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مریض کوپھل اورپھول پیش کیے گئے اورمریض کووارڈمیں شفٹ کیاگیا، اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرسخاوت علی رندھاوانے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی خصوصی ہدایات پرمریض کوعلاج معالجے کی ہرقسم کی سہولیات مفت مہیاکی جائیں گی،ہماری کوشش ہوگی کہ مریض کوشیخ زیدہسپتال میں ہی رکھاجائے اوراس کاعلاج کیاجائے تاہم اگرضرورت پڑی تواسے لاہوریاکسی دوسرے شہرمیں بھی لے جایاجاسکتاہے، ایسوسی ایٹ پروفیسروماہرذہنی امراض ڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ نے کہاکہ مریض اوران کے ورثاء کوتمام سہولیات مہیاکی جائیں گی، انہوں نے کہاکہ قوی امکان ہے کہ مریض آئندہ آنے والے دنوں میں بہتری کی جانب بڑھنے لگے لگا۔ ڈاکٹرسخاوت علی رندھاوا، ڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ، ڈاکٹرراناالیاس احمد نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکامریض کی بیماری پرنوٹس لیناانسانیت کی اعلیٰ مثال ہے جس کوجتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔ 

نوٹس 

مزید : ملتان صفحہ آخر