عمران نیازی اپنے کر پٹ حواریوں سے قوم کا سرمایہ واپس لیں،سائرہ افضل 

عمران نیازی اپنے کر پٹ حواریوں سے قوم کا سرمایہ واپس لیں،سائرہ افضل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رہنما وسابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے پولیو پروگرام میں کرپشن اور(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)


 بدعنوانیوں کی اطلاعات پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سابق فوکل پرسن انسداد پولیو مہم کے بارے میں چیف سیکرٹری خیبر پختوانخوا اور دیگر کی خفیہ رپورٹس قوم کے سامنے لائی جائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آپ کے کرپٹ ٹولے کو استعفوں کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے،پے در پے واقعات بتا رہے ہیں کہ نالائق ٹولہ تاریخی کرپشن میں ملوث ہے۔عمران نیازی اپنے کر پٹ حواریوں سے قوم کا سرمایہ واپس لیں،انسدادِ پولیو پروگرام میں پکڑے جانے والی مبینہ کرپشن کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ عمران نیازی پہلے وزیر صحت، وزیر پیڑولیم اور اب پولیو فوکل پرسن کی کرپشن کی تفصیلات عوام کے سامنے لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ  پولیو پروگرام میں تاریخی نااہلیوں اور62کیسز کی تحقیقات کرائی جائے،فوکل پرسن پولیو کے استعفیٰ دینے سے کام نہیں چلے گا،قوم کے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے پر تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لایاجائے،اس مجرمانہ غفلت، نااہلی اور عوام دشمنی کا حساب دینا ہوگا۔
سائرہ افضل تارڑ