ٹیکسوں کیخلاف تاجر سراپا احتجاج‘ ملتان میں آج اور کل مظاہرے
ملتان (نیوز رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیراہتمام چھوٹے تاجروں پر عائد ٹیکسوں کے خلاف ملتان میں آج 21اور کل 23اکتوبر کو احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ 29/30اکتوبر کو ملک گیر شٹڑ ڈاؤن اور لاک ڈاؤن کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ہے تمام تاجر تنظیمیں چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عملدر آمد کے لئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور مطالبات کے حق میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)
سلیمان صدیقی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر 30اکتوبر تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو روزانہ کی بنیاد پر شٹرڈاؤن ہوگا اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی بابر قریشی،ادریس بٹ،ذیشان صدیقی،ندیم قریشی،شاہد محمود انصاری،مراز نعیم بیگ،میاں آفاق انصاری، لطیف بلوچ ودیگر نے شرکت کی جبکہ آج 21چوک حرم گیٹ پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی قیادت مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، کریں گے اس ضمن میں 21اکتوبر کو حرم گیٹ چوک جبکہ 23اکتوبر کو چونگی نمبر 14پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی بدنیتی پر نظر ڈالے جو ملک بھر کے 50لاکھ تاجروں اور حکومت کے درمیان مزاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہے کیونکہ تاجر ڈائریکٹ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ایف بی آر بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کرپشن کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے نقصان ملکی خزانے کو ہو گا۔
مظاہرے