پراپرٹی سروے‘ لگژری رہائش گاہوں اور کمرشل یونٹس میں اضافہ متوقع

      پراپرٹی سروے‘ لگژری رہائش گاہوں اور کمرشل یونٹس میں اضافہ متوقع

  



  ملتان (نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان کی جانب سے ڈویڑن بھر کے ایکسائز انسپکٹرز کو رواں مالی سال 2019،20ء کے لئیے مقررہ پراپرٹی ٹیکس ہدف کی سرکل کی مناسبت سے 50 فیصد ریکوری کو رواں ماہ 30 اکتوبر تک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہفتہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کے روز ہونیوالی انسپکٹرز کے میٹنگ میں پانچ سال بعد ہونیوالے نئے پراپرٹی ٹیکس سروے کو 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف  دیا ہے تاکہ یکم جولائی سے پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز ٹیکس گزاروں تک پہنچائے جاسکیں ان احکامات کی روشنی میں پراپرٹی ٹیکس پر مامور تمام انسپکٹرز نے پی ٹی ون رجسٹر سے معاونت لینے سمیت سروے رجسٹر (ڈی او آر) کی پرنٹنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں ذرائع کے مطابق پانچ سال کے بعد ہونیوالے پراپرٹی ٹیکس سروے میں ہزاروں نئے رہائشی، لگڑری رہائشگاہوں اور کمرشل یونٹس کا اضافہ متوقع ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نئے پراپرٹی ٹیکس سروے مکمل ہونے کے بعد لگڑری رہائشگاہوں سمیت کمرشل یونٹس پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ متوقع ہے۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر