گولی کھا سکتا ہوں، جے یو آئی پر کوئی انچ نہیں آنے دوں گا: اکرم درانی
بنوں (بیورو رپورٹ)رہبر کمیٹی کے چیئرمین و صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے منڈان پارک میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سینے پر گولیاں کھاسکتاہو ں لیکن جے یو آئی پرکوئی آنچ نہیں آنے دوں گا ہمارا ملک آزاد نہیں ہے کسی اور کا قانون ملک میں چل رہاہے ملک میں آج کل مہنگائی کی انتہا ہے غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری عبداللہ,جنرل سیکرٹری حاجی محمدنیازی خان,سابق ایم پی اے ملک ریاض خان,سابق تحصیل ناظم ملک احسان خان,ملک نعیم خان میتاخیل,ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانااعزاز اللہ حقانی,یونین کونسل کوٹی سادات کے جنرل سیکرٹری بلال احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے تمام تر وعدے جھوٹ ہیں عالمی کام نہیں کیا ہے صرف عوام کو دھوکہ دے رہی ہے مفت میں گھر اورکروڑوں نوکریاں دینے کے اعلانات فریب نکلے ہیں اُنہوں نے کہاکہ اگر کسی نے آزادی ملین مارچ کو بری نظر سے دیکھا تو ان کی آنکھیں نکال دیں گے ملک میں اتنی مہنگائی ہے کہ عوام فاقے کشی پر مجبور ہوچکے ہیں مہنگائی کی وجہ سے کمپنیاں بند ہوچکی ہیں تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں اُنہوں نے کہاکہ ڈانڈا بردار محب وطن ہیں ان کی رجسٹریشن جے یو آئی کے پاس پڑی ہے جے یو آئی کے ڈنڈا بردار سے حکومت نہ ڈرے موجودہ حکومت سے تاجر,ڈاکٹرز,واپڈا اور دیگر برادری نالاں ہیں اور سراپا احتجاج ہے جے یو آئی کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ہم ملک میں نئے انتخابات کرانا چاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان یہودیوں کا ایجنڈ ہیں ڈیم کے نام پر اکھٹے ہونے فنڈز کہاں جاچکے ہیں آزادی ملین مارچ ہر صورت کرائیں گے اور کامیاب کرائیں گے پیمرا نے مولانا فضل الرحمن کی تقریر پابندی لگائی ہے جس کی وجہ سے جے یو آئی کے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ہیں اُنہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ صوبے کے وزیر اعلی محمود خان نے میرے کارکن کو میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ اپنے ہی گھر میں بند کردوں گااپوزیشن جماعتوں کے اتفاق سے ملین مارچ کانام آزادی ملین مارچ رکھا ہے ملک آزاد نہیں ہے کیونکہ حق کی بات کرنا والا پریشان ہے ہم اپنے ہی ملک میں آزادی چاہتے ہیں اور آزادی تک تحریکیں جاری رہیں گی۔