آزادی مارچ سے حکومت خواس باختہ ہو گئی‘ مولانا گوہر شاہ

آزادی مارچ سے حکومت خواس باختہ ہو گئی‘ مولانا گوہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) آزادی مارچ سے عمران حکومت خواس باختہ ہو چکی ہے۔ آزادی مارچ کے حوالے سے بیک وقت ا ٓٹھ وزراء کی  پریس کانفرنس سے حکومتی خوف واضح ہے۔ مولانا فضل الرحمان اس قوم کے لیے نجات دہندہ بن چکے ہیں۔چور،چوری کرپشن کا چورن مزید فروخت ہونے والا نہیں۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع چارسدہ کے امیر سابق ایم این اے مولانا گوہر شا ہ،سابق ناظم اعلیٰ نصیر محمد خان،حاجی عارف خان اور دیگر مقررین نے شموزئی ہاؤس میرہ اتمانزئی میں ظہیر الدین عرف بابر خان شموزئی کی ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔مہنگائی،معاشی بدحالی اور تاجر،ڈاکٹروں کی ہڑتالیں ان کی طرز حکومت کی واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ نے ان کے اوسان خطا کر دیے ہیں۔چور،چوری اور کرپشن کا چورن مزید فروخت ہونے والا نہیں۔نوجوان طبقہ ان سے نالاں ہو چکا ہے۔ان حالات میں قوم  حکومتی نااہلی  کے خلاف آواز اٹھانے کا جمہوری حق رکھتی ہے جس کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس قوم کے لیے نجات دہندہ بن چکے ہیں۔آزادی مارچ حکومت اور ان کے وزراء کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بیک وقت آٹھ وزراء کی پریس کانفرنس ان کا خوف ظاہر کر رہیں ہے۔انہوں نے بابر خان کو جے یو آئی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے علاقے کے سیاست کے لیے نیک شگون قرار دیا۔دریں اثنا جے یوآئی ضلع چارسدہ کے زیر اہتمام آزادی مارچ کے سلسلے میں 24اکتوبر کو منعقد ہونے والی ریلی کو صوبائی قائدین کی ہدایت پر منسوح کیا گیا۔ 

 اور ذچہ بچہ کو مفت علاج اور علاقے کی بچیوں کو مفت دستکاری کی تعلیم دی جارہی ہے۔یہ سلسلہ عرصہ دراز سے کامیابی سے چل رہا ہے اور انشاء اللہ چلتا رہے گا۔


پی جی ٹی ایس ملازمین کوپنشن 
کاحق دیاجائے‘ جنان ماما
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جی ٹی ایس اتحادیونین خیبرپختونخواکے صدرجنان مامانے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب حکومت کے طرزکے پی جی ٹی ایس ملازمین کوپنشن کاحق دیاجائے وگرنہ بنی گالامیں وزیراعظم عمران کے گھرکے سامنے خودسوزی کریں گے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں میڈیاسنٹرنورنگ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرجنرل سیکرٹری نورجمال خان،سیف الرحمن گنڈاپور،مشال خان،عنایت اللہ،عزیزالرحمن اوراحسان اللہ سمیت دیگرعہدیداروں موجودتھے اُنہوں نے کہاکہ 1995میں اس وقت کے وزیراعلیٰ آفتاب شیرپاؤنے مبینہ طورپرجبری جی ٹی ایس کامحکمہ ختم کردیاصرف یہی نہیں بلکہ محکمے کے ملازمین کوکم مراعات دے کراڈوں سے پولیس کے ذریعے نکالاجس پرملازمین نے احتجاج کیاتوپولیس نے ملازمین پرلاٹھی چارج کااستعمال کیا اورجی ٹی ایس کے سی بی اے یونین کے ساتھ ملی بھگت سے مبینہ طورپرملازمین کے حق پرڈاکہ ڈالاگیاجس کاخمیازہ آج ملازمین بھگت رہے ہیں اُنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ جی ٹی ایس کے سابق ملازمین کے مشکلات کومدنظررکھ کراُن کواپنے حقوق دیاجائے بصورت دیگربنی گالامیں وزیراعظم عمران خان کے گھرکے سامنے خودسوزی کریں گے۔