33ویں قومی کھیلوں کے سلسلے میں ٹارچ ریلی ناران پہنچ گئی
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 33ویں قومی کھیلوں کے سلسلے میں ٹارچ ریلے ملک کے مختلف شہروں کراچی کوئٹہ لاہور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہوتی ہوئی ناراں میں ایم پی اے سید احمد حسین شاہ اولپکس ایسوسی ایشن کے پی کے کے صدر آرگنائزر قومی گیمز سید عاقل شاہ نے مشعل وصول کی اور بالا کوٹ سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کھلاڑی ارشد حسین کے حوالے کی گئی اس موقع پر سکول کے بچوں کی بڑی تعداد نے قومی پرچم لہراتے ہوئے قافلے کا استقبال کیا بعد ازاں قافلہ مانسہرہ کے لئے روانہ ہوا اور تقریب منعقد ہوئی اور مشعل مانسہرہ سے ہوتی ہوئی ایبٹ آباد پہنچ گئی سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ان گیمز کی مشعل وصول کی اور ان سے انٹر نیشنل کھلاڑی میجر (ر) ذوالفقار احمد،محمد مدثر، ارشد منیر، شیراز اعوان، سجاد کیانی،راجہ نفیس، شاہد اشرف اعوان۔چاھدری عاصم، محمد شیراز،محمد آصف اور دیگر نے مشعل وصول کی اس موقع پر سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود دپٹی کمشنر عامر آفاق،سپورٹس آفیسر وسیم فضل، پروفیسر ناصر محمود۔اور کے پی کے انٹر نیشنل کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور ہزارہ کے روائتی لڈی ڈانس اور گتکہ کے کھیل سے مشعل کے قافلے کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا اس مو قع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ایبٹ آباد میں قومی کھیلوں کا انعقاد بہت اعزاز کی بات ہے اور کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی اور ایبٹ آباد میں بہت جلد خواتین اور مردوں کے لئے سپورٹس جمنازیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور بہت جلد ایبٹ آباد میں سپورٹس اکیڈیمی بنائی جائے گی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کہا کہ ان قومی مقابلوں میں 31گیمز شامل ہیں جن میں 27خواتین کی اور31مردوں گیمز پر مشتمل ہیں اور ان گیمز میں ملک بھر سے6500ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں اور 3000آفیشلز شامل ہیں اور پشاور میں یہ گیمز دس سال کے بعد منعقد ہو رہی ہیں ان گیمز کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم ہونگے اور نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا اور یہ کھیلوں کے فروغ کے لئے مثالی گیمز ہونگی ممشعل کے قافلے کا سفر آج اٹک کے لئے روانہ ہو گا جہاں صوبائی وزیر راطف خان یہ مشعل جان شیر خان کے حوالے کریں گے اور قافلہ نوشہرہ سے ہوتا ہوا پشاور کی جانب جائے گا