صوبائی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی  بھرمار سے شہریوں میں خوف و ہراس

  صوبائی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی  بھرمار سے شہریوں میں خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) تحصیل رستم میں باولے کتوں کی بھر مار، متعدد بچوں کو باؤلے کتوں نے اپنا شکار بنا دیا، انتظامیہ لمبی تان سو گئی ہے، بچے سکول جانے سے ڈرنے لگے، عوام میں خوف و ہراس، ٹائپ ڈی ہسپتال رستم میں ویکسین عد م موجودگی اور ڈاکٹر وں کی ہڑتال مریضوں کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم کے علاقہ بازار کلے میں باولے کتوں نے سکول کے متعدد بچوں پر حملہ آور ہو کر اپنا شکار بنایا جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا والدین نے پوری علاج اور ویکسین کے لئے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم سے رجوع کیا تو ڈاکٹروں کی ہڑتال اور ہسپتال میں ویکسین عدم دستیابی کی وجہ سے ابھی تک بچوں کو ویکسین نہیں لگائے گئے علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ رستم ہسپتال میں ہر قسم ویکسین کی فراہمی یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو اپنے قریبی ہسپتال میں موقع پر ویکسین کی سہولیات میسر ہو جائے انہوں نے انتظامیہ سے باولے کتوں کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کہ ضلعی انتظامیہ جلد آوارا اور باولے کتوں کو ختم کرے اگر ہمارا کوئی بچے،عورت، مرد کسی کو بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی