مشعل کے سفر کو تمام اضلاع تک لے جایا جائےگا:سید عاقل شاہ

 مشعل کے سفر کو تمام اضلاع تک لے جایا جائےگا:سید عاقل شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)33 ویں قومی گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سیدعاقل شاہ نے کہا ہے کہ 33 ویں قومی کھیلوں میںناراں سے شروع ہونے والے مشعل کے سفر کو صوبے کے تمام اضلاع بشمول قبائلی اضلاع تک لے جایا جائے گا 9 نومبر کو اس مشعل کا سفر قیوم سٹیڈیم پشاور میں اختتام پذیر ہوگا جبکہ ان قومی گیمز میں مردوں کی 31 اور خواتین کی 27 کھیلوں میں مرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور ان کھیلوں کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومت نے 18 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق ،اے سی احسان احسن ، سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ، ڈی ایس آو وسیم فضل سمیت صوبے کے مختلف کھیلوں کے صوبائی صدور اور سیکرٹری سمیت انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی سید عاقل شاہ نے کہا کہ یہ دنیا کی قومی کھیلوں میں تیسری بڑی گیمز ہیں جن میں ملک بھر سے 6500 ایتھلیٹس حصہ لینگے اور قائد اعظم ٹرافی کے حصول کے لیے تمام ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی ین گیمزکا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان 9نومبر کو قیوم سٹیڈیم پشاور میں ایک رنگا رنگ اور پروقار تقریب میں کریں گے جبکہ ان گیمز کی اختتامی تقریب 15 نومبر کو منعقد ہوگی جس میں صدر پاکستان عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے 9 نومبر کو یہ مشعل سابق سکوائش ورلڈ چیمپئن جان شیر خان، صدارتی ایوارڈ یافتہ کھلاڑی خالد نور سے ہوتی ہوئی سابق ہاکی اولمپین گولڈمیڈلسٹ قاضی صلاح الدین کے حوالے کی جائے گئی جواس مشعل کو روشن کرنے کا اعزاز حاصل کرینگے جبکہ قومی گیمز کی یہ مشکل چترال سے لے کر جنوبی اور شمالی وزیرستان ڈیراسماعیل خان تک کے تمام اضلاع تک جائیگی اور صوبے کے تمام اضلاع سے اس مشعل کے سفر کو گزارا جائے گا جبکہ انہوں نے اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی سے مطالبہ کیا کہ وہ ایبٹ آباد میں سپورٹس کمپلیکس، سپورٹس جمنازیم اور پاکستان سپورٹس اکیڈمی کے قیام کو ممکن بنانے میں اپنا اہم اور بھرپور کردار ادا کریں تا کے ایبٹ آباد کو سمر سپورٹس سٹی بنانے کے خواب کو عملی تعیبر مل سکے