آزادی ملین مارچ میں بھر پور انداز میں شرکت کرینگے‘ امین اللہ بونیری
صوابی ( بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حاجی امین اللہ بونیری نے کہا ہے کہ ہم اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت میں 31اکتوبر کو اسلام آباد میں جے یو آئی کے آزادی ملین مارچ میں بھر پور انداز میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی قائدین کی قیادت میں صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک بڑا قافلہ اسلام آباد جائیگا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آزادی ملین مارچ پاکستان کے اکیس کروڑ عوام کے بہتر مفاد کے لئے کیا جارہا ہے۔ کیونکہ ملک بھر کے عوام بد ترین اور ظالمانہ مہنگائی ، بے روزگاری ، ناجائز ٹیکسز اور دیگر حکومتی غیر آئینی اقدامات سے تنگ آچکے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے ورکر ز خود بھی اپنے حکمرانوں سے تنگ ہے انہوں نے کہا کہ تمام اہل وطن سے اپیل ہے کہ اس نا اہل حکومت کے خاتمے کے لئے اکتیس اکتوبر کو ہونے والے آزادی ملین مارچ میں شرکت کر کے سلیکٹڈ وزیر اعظم اور حکومت سے نجات حاصل کریں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملین مارچ کے انعقاد کے لئے رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو ہم دوسرا طریقہ کار استعمال کرینگے ہمارا مار چ پر امن ہو گا ملک کی تمام سیاسی قیادت کارکنان اور عوام اس مارچ میں مولانا فضل الرحمن کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے #