عبدالواحد یوسفی کی صحافتی خدمات پاکستان  کی تعمیروترقی کےلئے ہمیشہ مشعل راہ رہینگی

عبدالواحد یوسفی کی صحافتی خدمات پاکستان  کی تعمیروترقی کےلئے ہمیشہ مشعل ...

  



ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختون خواہ کے سیکریٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ عبدالواحد یوسفی کی صحافتی خدمات پاکستان کی تعمیروترقی کے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی ،ان کی وفات صحافت کے ساتھ دفاعِ اسلام و پاکستان کے لئے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ مرحوم عبدالواحد یوسفی کی تمام عمر قلم کی حرمت اور ملک و قوم کی تعمیروترقی کے لئے گزری وہ صوبہ خیبرکی آوازاور اسلام کے سچے سپاہی تھے ان کی وفات پاکستان اور اسلام کی ترویج کے لئے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے مرحوم کے لئے بلند درجات اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر