تمام جمہوری قوتیں آزادی مارچ میں جے یو آئی کیساتھ ہونگی : زاہد خان 

تمام جمہوری قوتیں آزادی مارچ میں جے یو آئی کیساتھ ہونگی : زاہد خان 

  



اوچ دیر لوئر (نمائندہ پاکستان) تمام جمہوری قوتیں آزادی مارچ میں جے یوآئی کے ساتھ ہونگی ،مارچ کے شرکا ءپر تشدد کے خطرناک نتایج برآمد ہونگے۔مرکزی ترجمان اے این پی زاہد خان. جے یو آئی دیرلویرکے وفد نے ضلعی امیر سراج الدین کی قیادت میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرزاہد خان سے اُ ن کے رہایش گاہ اوڈےگرام ہاوس میں ملاقات کی ،وفد میں جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال ،نائب امیر خورشید خان ،حاجی شاکراللہ و دےگر ذمہ داران شامل تھے،اس موقع پر وفد سے گفتگومیں زاہد خان نے یقین دلایا کہ آزادی مارچ ملک کے سیاسی مستقبل کا کا تعین کردئےگا ،زاہد خان نے کہا کہ اے این پی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے ، ناکام پالیسیوں کے سبب سٹاک مارکیٹ بیٹھ چکاہے ،بے روزگاری ،مہنگائی نے غریب عوام کاجینا محال کرددیا ہے ،جس کا واحد حل موجودہ حکومت کی رخصتی اور نئے شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ،انہوں نے کہا کہ مارچ کے شرکاءپرکسی قسم کا تشد د یا مولانا فضل الرحمٰن کو گرفتار کیا گیا تو اے این پی کے کارکن اسلام آباد کا رخ کرینگے اور اس صورت میں اسفندیار ولی خان مارچ کی قیادت کرینگے 

مزید : پشاورصفحہ آخر