شانگلہ پریس کلب الپوری میں سینئرصحافی  و روز نامہ آج کے بانی عبدالواحد یوسفی  کی وفات پر کا تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

شانگلہ پریس کلب الپوری میں سینئرصحافی  و روز نامہ آج کے بانی عبدالواحد ...

  



الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ پریس کلب الپوری میں سینئرصحافی و روز نامہ آج کے بانی عبدالواحد یوسفی کی وفات پر کا تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جس میںمرحوم کی ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔شانگلہ پریس کلب الپوری میں سینئرصحافی اور روز نامہ آج کے بانی عبدالواحدیوسفی کی موت پرایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ۔اجلاس میں یوسفی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر نوجوان صحافی آفتاب حسین نے کہا کہ مرحوم عبدالواحد یوسفی کی صحافت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔اللہ تعلیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطائفرماویں۔اجلاس میں محمد یو نس ،انورحسین،افتخارحسین،خالدخان،صابرحسین شاہ،آفتاب حسین کے علاوہ فضل سبحان ودیگر ممبران نے تعزیتی ریفرنس میں بھرپور شرکت کی اورعبدالواحد یوسفی کی گران قدر خامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر