جے ٹی آئی کا مقصد لارڈ میکا لے تعلیمی نظام کا خاتمہ اورطلباءمیں اتحاد قائم کرنا ہے : ہدایت اللہ پیر زادہ
صوابی( بیورو رپورٹ)جمعیت طلباءاسلام کے مرکزی کنوینئر ہدایت اللہ پیر زادہ نے واضح کر دیا ہے کہ اکتوبر 1969میں جے ٹی آئی کی بنیاد رکھنے کا مقصد ملک کے نوجوان نسل کو معاشرے میں انجینئر ، ڈاکٹر بننے کے ساتھ ساتھ مفسر ، محدث اور ایک اچھا دیندار بنانا بھی ہے۔ اسی طرح ہمارے ملک میں لارڈ میکالے تعلیم کا خاتمہ اور طلباءکے مابین اتحاد و اتفاق پیدا کرنا بھی جے ٹی آئی کا بنیادی مقصد ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ صوابی کے موقع پر ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات آصف اللہ مروت ایڈوکیٹ ، مرکزی معاون حافظ عبدالخالق صدیق ، ضلعی کنوینئر صوابی مولانا محمد جاوید حقانی ، مولانا گوہر زمان ، عبداللہ ، فواد، شبیر اور دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب سے یہودی لابی حکومت مسلط ہوئی ہے تب سے ہمارے ملک کا تعلیمی نصاب اور نظام دن بدن گرتا جارہا ہے اور ایک منصوبے کے تحت ہمارے تعلیمی اداروں میں قادیانیت کی تعلیم دی جا سکے۔ مغربی ایجنڈے کے مطابق تعلیمی اداروں میں فحاشی اور غُریانی اور دیگر غیر شرعی اقدامات کو فروغ دیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مناسبت سے جے ٹی آئی اسلام آباد میں آزادی ملین مارچ میں ملک بھر سے بھر پور انداز میں شرکت کرئے گی۔ اور اس مقصد کے لئے ملک بھر میں جے ٹی آئی کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئی اور دیگر پروگرامز بھی جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس آزادی ملین مارچ کا مقصد یہودی ایجنٹ حکمرانوں اور حکومت کا خاتمہ ہے جس نے ملک میں بد ترین مہنگائی ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے غریب عوام کو دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح حکومت نے تعلیمی اداروں میں طلباءیونین پر پابندی لگا دی اس لئے حکومت کے اس فیصلے کے متعلق بہت جلد پختون ایس ایف کے صدر حق نواز اجلاس طلب کر کے لائحہ عمل طے کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کا ماحول آج کل انتہائی خراب ہے بلو چستان یونیورسٹی میں جو کچھ ہو گیا یہ اسلام اور پختون روایات کے منافی ہے ۔ مختلف طریقوں سے بلو چستان یونیورسٹی میں طلبہ کو داخلوں اور دیگر بہانوں سے بلیک میل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پختونوں کی سر زمین ہے یہاں کے مسلمانوں اور نوجوانوں کی تاریخ قر بانی سے بھری پڑی ہے ۔ سامراج انگریزوں کو یہاں سے بھگا دیا تھا وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کارکنان جے یو آئی کو اسلام آباد ملین مارچ میں شرکت کرنے سے روکنا ان کے بس کی بات نہیں کارکنان ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے حکومت کے ساتھ مذاکرات کسی صورت ممکن نہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا موقف واضح ہے کہ عمران اور اس کی حکومت مستعفی ہو کر ملک میں نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ قائدین اسلام آباد میں مستقل یا عارضی طور پر احتجاج کرنے کے حوالے سے جو بھی احکامات جاری کرینگے اس پر لبیک کہیں گے ۔