ادینزائی یونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس عبدالواحد یوسفی اور سید محمد انوار شاہ کے لیے دعائے مغفرت
اوچ دیر لوئر (نمائندہ پاکستان)روزنامہ آج کے چیف ایڈیٹر عبد الواحد یوسفی اور روزنامہ آوازصبح کے بانی سید محمد انور شاہ کی وفات پر ادینزائی یونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی شہاب خان چکدروال منعقد ہوا،جس میں روزنامہ آج کے چیف ایڈ یٹر عبد الواحد یوسفی اور روزنامہ آواز صبح کے بانی سید محمد انو شاہ کی وفات پر سخت رنج وغم کا اظہار کیا۔تعزیتی اجلاس میں جنرل سیکرٹری ادینزئی یونین آف جرنلسٹس شاہ عبد العزیز،رومان ایو ب،معاز خان ہمدرد، واجد علی،اور فیاض الحق فیضی نے شرکت کی۔شرکاء نے عبدالواحد یوسفی اور سید انور شاہ کی وفات ہر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے صحافتی حلقوں میں جو خلا ء پیدا ہوگیا ہے،وہ مدتوں تک پوری کرنا ممکن نہیں۔اجلاس میں مرحومین کی مغفرت اور اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔