ڈیرہ‘ ڈار سٹی میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے گلی میں کھیلنے والا5سالہ بچہ زخمی

ڈیرہ‘ ڈار سٹی میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے گلی میں کھیلنے والا5سالہ ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ) ڈار سٹی میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے گلی میں کھیلنے والا5سالہ بچہ زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈار سٹی کے علاقہ میں 5سالہ عبداللہ ولد رفیق مغل گلی میں کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اس کوٹکرمار کر زخمی کردیا۔ کینٹ پولیس نے زخمی بچے کی والدہ کی رپورٹ پر موٹر سائیکل سوار زیشان علی سکنہ ڈار سٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر