نئی نسل کی تعمیر میں خواتین کا کردار کلیدی ہے‘ مولانا محمد اسماعیل

  نئی نسل کی تعمیر میں خواتین کا کردار کلیدی ہے‘ مولانا محمد اسماعیل

  



تیمرگرہ (بیورورپور ٹ)چیف خطیب خیبر پختون خواہ شیخ القرآن مولانا محمد اسمٰعیل نے کہا ہے کہ نئی نسل کی تعمیر میں خواتین کا کردار کلیدی ہے،اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے خواتین کو دینی علوم کے حصول پر تو جہ دینا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں سات روزہ فہم قرآن کلاس کے آخری روز شرکاء سے خطاب سے کر تے ہو ئے کیا،آخری روز ضلع بھر سے ہزاروں مردوخواتین نے قرآن کلاس اور بعدازاں اجتماعی دعا میں شرکت کی،اس موقع پر امت مسلمہ اور مظلوم مسلمانوں کے کا میابی کے لے خصوصی دعائیں مانگی گئی،مولانا محمد اسمٰعیل نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 71سالوں سے قرآنی نظام سے محروم ہے، اسلا م میں اقتدار کو امانت سے تعبیر کیا گیا جس کے تحت اقتدار کا نااہلوں کے حوالے ہونا قر ب قیامت کے علامات میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغض،حسد اور نفرت جیسی بیماریاں ہمارے معاشرے کو کمزور کررہی ہیں،قرضوں پر مارک اپ اور دوسرے ناموں سے سودی نظام کو پروان چڑھایا جارہا ہے جس کے اثرات پورے معاشرے پر مرتب ہورہے ہیں،تمام مسلمان خصو صا نو جوان سودی لین دین اور کاروبار کی بجا ئے رزق حلال کے حصول ترتوجہ دے۔،مولانا محمد اسمٰعیل نے واضح کیا کہ ایک سازش کے تحت شعایر اسلام کا مذاق اُ ڑیا جارہا ہے،سنت پر عمل نہ کرنا گنا ہ ہے مگر سنت نبوی ﷺ کا کسی صور ت مذاق اُڑیا کفر کے زمرے میں آتا ہے،مسلمان اس حوالے سے لازما احتیا ط بر تے 

مزید : پشاورصفحہ آخر