پشاور کے بازاروں میں مضر صحت، غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کا دھندہ عروج پر 

پشاور کے بازاروں میں مضر صحت، غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کا دھندہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) پشاور کے بازاروں میں مضر صحت اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کادھندہ ورعروج پر ہے شہر میں مختلف ریسٹورنٹس میں کلیجی  اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری ہے جو کھلے اسماں تلے پڑہی ہوتی ہے جبکہ ایسے اشیاء  غیر معیاری بھی ہوتی ہے جسکی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف ترین بازاروں میں کھلے آسمان تلے پڑے اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کا فروخت جاری ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء پر سڑک سے اٹھنے والا دھوں بھی پڑتا ہے جوبیماریوں کا باعث بنتا ہے جنمیں پیٹ کے امراض،کالہ یرقان اور معدے کے امراض شامل ہیں س تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ایسے اشیاء کی فروخت پر کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی ہے جوانتطامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے  دوسری جانب مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء میں کلیجی جو سب سے زیادہ فروخت کی جاتی جسکی معیار ٹیک نہیں جو مختلف مہلک امراض پھینے کا باعث بن رہا ہیں۔عوامی حلقوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی جائے۔