کامیاب جوان پروگرام اس ملک کی تقدیر بدل دیگا، نجیب ہارون

کامیاب جوان پروگرام اس ملک کی تقدیر بدل دیگا، نجیب ہارون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون نے حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے تحریک انصاف ڈسٹرکٹ سنٹرل کے نوجوانوں کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک بھر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے خواہشمند ہیں۔اس ملک کے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لیے حکومت پاکستان نے ایک بہت بڑا قدم اٹھایاہے نئے کاروبار کو شروع کرنا ہویا پھر چلتے ہوئے کاروبار کو وسعت دینی ہو ،وزیراعظم کی یہ اسکیم نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ جات کی سہولت فراہم کررہی ہے جو ملک میں ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔اس موقع پر حلقے کے تمام کوارڈینیٹرز سمیت دیگر عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی ، ایم این اے نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں خواتین اور مرد دونوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، جو اس عزم کی جانب اشارہ ہے کہ اپنے اپنے ہنر کو کام میں لیکر آئیں اور ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس پروگرام سے لاکھوں نوجوان مستفید ہونگے ، حکومت مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے لیے مختلف اپنی سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے جبکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی کے ساتھ مستحکم ہورہی ہے جس کے اثرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائینگے ، کیونکہ حکومت اس وقت جو بھی کام کررہی ہے عوام کے فائدے کے لیے ہی کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ڈوبتی ہوئی معیشت کو کامیابی کے ساتھ ترقی کی جانب موڑ دیا ہے ، انہوں نے قرضے کے حصول کے خواہشمند نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سے یوتھ لون اسکیم اورانٹرن شپ پروگرام کے مطابق نوجوانوں کو دس ہزار روپے سے لیکر پچاس لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔ جولوگ سمجھتے ہیں کہ تبدیلی کا عمل فوری شروع ہوجائے تو ایسا فوری طورپر ممکن نہیں ہوتا ہر ایک چیز میں تھوڑاوقت لگتاہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں معاشی صورتحال کی بہتر ی کے لیے اس قدم کو ملک بھر کے نوجوانوں نے سراہاہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک کا ایک مزدور اور کاروباری طبقہ دونوں ہی خوشحال ہونگے ۔
نجیب ہارون