کراچی ، اسلام آباد اور لاہور ڈکیتوں میں ملوث برگر گروپ گرفتار ، اہم سنسنی خیز انکشافات

کراچی ، اسلام آباد اور لاہور ڈکیتوں میں ملوث برگر گروپ گرفتار ، اہم سنسنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)تین شہروں کی پولیس کو مطلوب ڈکیتی میں ملوث شاہد برگر گروپ کوبالآخر کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے صرف کراچی میں 30سے زائد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے 520 تولے سونا لوٹا۔تفصیلات کے مطابق شاہد برگر گروپ کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کی، جس پر تینوں شہروں کی پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی، شاہد برگر گینگ کراچی، لاہور اور ملتان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔کراچی کے علاقے فیروزآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار شاہد برگر گروپ نے سنسنی خیز انکشافات کیے، ڈکیت گینگ نے صرف کراچی میں 30سے زائد وارداتیں کیں۔انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق شاہد برگر گروپ نے 30وارداتوں میں 520تولے سونا لوٹا، ملزمان نے 80لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی لوٹی، اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی واردات اکتوبر 2018گذری میں کی، بنگلے سے ڈھائی سو تولے سونا اور ساڑھے چار لاکھ لوٹے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دوسری بڑی واردات ہل پارک کے قریب کی جہاں سے 35تولے سونا لوٹا، ہر گھر سے سونا، نقدی، غیرملکی کرنسی، پرائزبونڈ اور موبائل فون لوٹے، تمام وارداتیں اپریل 2018 سے اگست 2019تک کی گئیں۔ وارداتیں ڈیفنس، کورنگی، گلستان جوہر اور کے ڈی اے میں کی گئیں۔شاہد برگر نے اعتراف کیا کہ مارٹن کواٹر، فیروزآباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی وارداتیں کیں، کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کیں، ڈکیت گروہ 13 ساتھیوں پر مشتمل تھا، صرف اسی گھر میں ڈکیتی مارتے جس کا دروازہ کھلا ہوتا۔ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ لوہے کا ایک خصوصی اسکیل مخصوص دروزاے کے لیے تیار کروایا تھا، ڈکیت کمیونٹی میں ایماندار گروپ کے نام سے شہرت کمائی، لوٹا ہوا مال منصفانہ طریقے سے برابر تقسیم ہوتا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزمان سے ایک 222 رائفل دو 30 بور رائفل ایک بے بی گن برآمد ہوئی، چار آوان گولے اور ایک 30بور پستول بھی برآمد کیا، 31لاکھ روپے کیش دس تولہ سونا ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، لوٹی ہوئی رقم سے 90لاکھ روپے کی دو جائیدادیں بھی خریدی۔
 برگر گروپ گرفتار