اوکاڑہ میں بچوں پر تشدد کرنے والے درندے کو سرعام جوتے لگائے جائیں

اوکاڑہ میں بچوں پر تشدد کرنے والے درندے کو سرعام جوتے لگائے جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں ایک درندہ صفت انسان کے دو معصوم بچوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ایسے درندے کو سرعام جوتے لگائے جائیں اور اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کی جائے وزیر اعظم عمران خان کو ایسے واقعات کو خود نوٹس لینا چاہیے جب تک ظالموں کو ان کے کئے کی سزا نہیں ملے گی اس وقت تک ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے۔یادرہے کہ اس وحشی انسان نے 5اور 7سالہ دوبچوں کو برہنہ کرکے الٹا لٹکایا ہوا تھا اور انہیں جوتوں سے مارہا تھا اور بچے تکلیف چیخ چلا رہے تھے شاہد حمید،شان،معمر رانا،مسعود بٹ،پرویز کلیم،میگھا،ماہ نور،شاہدہ منی،لائبہ علی،سہراب افگن،سٹار میکر جرار رضوی،یار محمد شمسی صابری،گلفام،ہانی بلوچ،اچھی خان،ذویا قاضی،مایا سونو خان،ڈیشی راج،آغا قیصر عباس،سدرہ نور،ندا چوہدری،آفرین خان،آفرین پری،آشا چوہدری،عامر راجہ،بی جی،سفیان احمد،انوسنٹ اشفاق،محرمہ علی،عباس باجوہ،آغا حیدر،شین فریال،نادیہ علی،سوھنی بلوچ،اشرف خان،عذرا آفتاب،حیدر سلطان،بابرہ علی،تابندہ علی،ڈاکٹر اجمل ملک،مختار احمد چوہان،فیصل بخاری،چوہدری اعجاز کامران،قیصر ثناء اللہ خان،حاجی عبد الرزاق،پریسہ،حنا ملک،شہزاد چندا،ہنی البیلا،حسن مراد،امان اللہ،نجم زیدی،ثمینہ بٹ،سرفراز وکی،بینا سحر،عائشہ جاوید،ابرار ہاشمی،وقاص کیدو،زری لعل،شہہ پارہ،ستارہ بیگ،لکی ڈیئر،طاہر نوشاد،مختار چن،اسد مکھڑا،شجر عباس،نواز انجم،احمد نواز،محسن گیلانی،دلاور ملک،عباس اشرف،افشین اشرف،بینا چوہدری اور دیگر کا کہنا ہے کہ بچوں پر مظالم ڈھانے والے کسی رحم کے محتاج نہیں ہیں۔ہمارے معاشرے میں دن بدن بچوں کے ساتھ برا سلوک بڑھ رہا ہے اس حوالے سے ہماری حکومت کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید :

کلچر -