بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، نیلم منیر خان

بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، نیلم منیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیلم منیر خان نے کہا کہ اداکاری کے تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہوں مگر میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ؤہے، میری ذاتی رائے ہے کہ کمپیئرنگ، ماڈلنگ اور اداکاری تینوں مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔نئے فنکاروں کو چاہیے کہ اداکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے بنیادی تعلیم حاصل کر لیں۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر خان نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ”دل موم کا دیا“میں اپنے فنّی کیرئیر کا یادگار کردار ادا کیا یہ کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور تھا۔اس ڈرامہ سیریل کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب تھا۔میں نے ڈراموں میں ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دی ہے جن میں کچھ کردکھانے کا مارجن ہو۔

مزید :

کلچر -