عدنان صدیقی کا فلم بنانے کا فیصلہ، ہیروئین کیلئے امر خان کا انتخاب
لاہور(فلم رپورٹر)عدنان صدیقی نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ہیروئین کے لئے انہوں نے امر خان کو منتخب کیا ہے۔عدنان صدیقی کئی ڈرامے پروڈیوس کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے اب فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی بہت سی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔ فلم کی ڈائریکشن کے لئے احتشام الدین کو منتخب کیا گیا ہے جو چند روز پہلے لاہور میں لوکیشن مارک کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔فلم میں امر خان کے ساتھ عدنان صدیقی بھی اہم کردار کریں گے جو کہ اس سے پہلے ڈرامہ سیریل”گگھی“میں بھی اکٹھے کام کرچکے ہیں۔امر خان کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں جیو سے نشر ہونے والی سیریل”دل گمشدہ“میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔