حکومت نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہے،مومنہ

حکومت نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہے،مومنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر 100 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے، 25 فیصد قرضے خواتین کیلئے ہونگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام قرضے میرٹ پر اور کسی سفارش کے بغیر دیئے جائیں گے، ایک لاکھ کا قرضہ بلاسود دیا جائے گا، ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تربیت دیں گے،کامیاب جوان پروگرام کا خاصہ میرٹ ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرٹ کو نظر انداز کئے جانے سے ملکی مسائل نے جنم لیا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔

، ترقی کے لئے ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ اہداف بڑے رکھنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کیلئے پہلے سوچ میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔