امپائر کے فیصلے پر اعتراض‘خیبرپختونخوا کے انڈر 19 کرکٹر عبداللہ کو جرمانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر خیبرپختونخوا کے انڈر 19 کرکٹر عبداللہ پر جرمانہ عائدعبداللہ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔انڈر 19 کرکٹر کو لیول 1جرم کا مرتکب پایا گیا۔امپائرز کامران خلیل اور محمد باسط نے عبداللہ کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری غلام مصطفٰی نے عبداللہ پر جرمانہ عائد کیا۔خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ کے آر ایل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔