چوتھا پاکستان ہاکیز گلوری سکول ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 14  نومبر سے شروع ہوگا

   چوتھا پاکستان ہاکیز گلوری سکول ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 14  نومبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیرِ اہتمام اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سیچوتھا پاکستان ہاکیز گلوری سکول ٹورنامنٹ 14 سے 28 نومبر تک اولمپئین حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے سیکرٹری جنرل راؤ جاوید اقبال نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین گلفراز احمد خان،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد یونس صدیقی، آرگنائزنگ سیکریٹری سید امتیاز الحسن میڈیا کوآرڈینیٹر عظمت اللہ خان ہوں گے جبکہ پی ایچ جی پروجیکٹ ڈائریکٹر رانا مشتاق احمد ہوں گے دیگر انتظامی عہدیداران کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔