چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کارائیونڈ کا دورہ، تبلیغی اکابرین کیساتھ ملاقاتیں
رائے ونڈ (این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خاں نے رائے ونڈ کا دورہ کیا،تبلیغی مرکز میں تبلیغی اکابرین کیساتھ خصوصی ملاقاتیں کیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خاں نے تبلیغی مرکز آمد سے قبل سماجی شخصیت میاں حسیب امجد کے گھر گئے تبلیغی مرکز قیام کے دوران نماز ظہر ادا کی بعدازاں مرکز قبرستان گئے جہاں امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اس دوران تبلیغی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ