حج پالیسی 3سال کیلئے بنانے، درخواستوں کی ایک ساتھ قرعہ اندازی کرنے کی تجویز

        حج پالیسی 3سال کیلئے بنانے، درخواستوں کی ایک ساتھ قرعہ اندازی کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹرویو:میاں اشفا ق انجم،تصاویر،ایوب بشیر)حج پالیسی 3سال کیلئے بنانے کے ساتھ جمع ہونے والی درخواستوں کی ایک ساتھ قرعہ اندازی کرنے کی تجویز ہے،سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم دونوں ہماری ہیں،تمام کمپنیوں کا کوٹہ برابر کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،مزید کوٹہ ملا تو نئی کمپنیوں کو کوٹہ دیں گے،حج2020ء مہنگا نہیں ہو گا،حج2019ء میں پہلی دفعہ 60سے65ہزار روپے فی حاجی کو واپس کیے گئے،حج 2020ء میں بھی سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ سکیم 40فیصد رکھنے کی تجویز ہے،سعودی عرب کے ساتھ ایم او یوسائن ہوتے ہی حج پالیسی کا اعلان کریں گے،حج پالیسی مثالی بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور کے تین تین نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنا رہے ہیں،ہوپ کو ہم نے ہمیشہ مشاورت کا حصہ بنایا ہے،عدالت میں جانے کی بجائے بیٹھ کر بات کرنے سے بلا وجہ کی تاخیر سے بچا جا سکتا ہے،حاجی کیمپوں میں جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام،حاجیوں کی ٹریننگ کے لیے3D نظام لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا،انہوں نے کہا کہ وزارت اور ہوپ کے درمیان کوئی دوری نہیں 24گھنٹے میرے دروازے کھلے ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمدکی دور اندیشی اور مضبوط منصوبہ بندی کی وجہ سے حج2019 مثالی رہا،حج2020ء کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،کراچی میں پہلی مشاورت حج ورکشاپ سے بڑی اچھی تجاویز سامنے آئی ہیں،اسلام آباد،کراچی،پشاور،ملتان،کوئٹہ،سیالکوٹ میں بھی مشاورتی حج ورکشاپ کا شیڈول جلد آ جائے گا،حج پالیسی3سال کیلئے بنانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تیاریوں کا عمل سارا سال جاری رہے،بہتر انتظامات کیے جا سکیں،مکہ،مدینہ میں ایک ہی دفعہ اچھی عمارتیں 3 سال کے لیے حاصل کی جا سکیں،انہوں نے کہا کہ حج2020ء مہنگا نہیں ہو گا،ملکی حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں امید ہے حج2020ء کا آپریشن بھی مثالی ہو گا،جوائنٹ سیکرٹری نے کہا کہ حج2020ء میں پی آئی اے، سعودی ائیر لائنز،ائیر بلیوکے علاوہ مزید ائیر لائنز شامل ہو سکتی ہیں ہمارے پاس درخواستیں آئی ہیں حتمی فیصلہ گاگا نے کرنا ہے،زینت حسین بنگش نے کہا کہ حج2019ء کی جائزہ رپورٹ میں سب سے اہم پوائنٹ حاجی کی تربیت کاآیا ہے،تربیتی نظام کو مربوط اور مضبوط بنائیں گے،بار بار کی ٹریننگ کے فائدے میں جدید نظام لا رہے ہیں،3Dکے ذریعے پریکٹیکلی حاجی ایک دفعہ حج کی ایکسر سائز کرے گا،پرائیویٹ سکیم میں صرف سزا ہے اور جزا نہیں کا جواب دیتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری نے کہا کہ ہم 50کوٹہ والوں کی مشکلات سے بھی آگاہ ہیں،ہم پرائیویٹ سکیم کے مخالف نہیں ہیں ہمیشہ ہوپ کو مشاورت کا حصہ بنایا ہے،حج2020ء کے لیے تجاویز مکمل کرنے کیلئے بھی 3+3 سرکاری اور پرائیویٹ نمائندوں کی کمیٹی بنا دی ہے،ہمارے سیکرٹری نے کبھی مخالفت نہیں کی جو مسئلہ میز پر بیٹھ کر حل ہو جائے اس کے لیے عدالت نہیں جانا چاہیے،سرکاری اور پرائیویٹ حج پالیسی کا اعلان اور عمل درآمد ایک ساتھ کرنے کے خواہاں ہیں،سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج نے کہا کہMOUکے لیے جو وفد جائے گا اس میں ہوپ کا نمائندہ شامل ہو گا،انہوں نے کہا کہ SPAمل کر تیار کیا گیا ہے کوئی چیز حرف آخر نہیں،SPAمشاورت سے تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔
زینت حسین بنگش

مزید :

صفحہ آخر -