پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت ، کسی مارشل لاءکا کوئی ٰخطر ہ نہیں : گورنر پنجاب 

      پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت ، کسی مارشل لاءکا کوئی ٰخطر ہ نہیں : گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی مارشل لاءکا کوئی خطر ہ نہےں ،پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف جمہورےت ہے،ہم آج بھی پر امن احتجاج کے مخالف نہےں مگر جب اپوزےشن ڈنڈے لےکر حکومت گرانے کےلئے دھر نے اور مارچ کی بات کر ے تو ان کو کون کنٹےنرز اور بر ےانی دے گا ،اگر اپوزےشن پر امن احتجاج کر ےں تو ان تمام سہولتےں دےنے کےلئے تےار ہےں،اپوزےشن جماعتےں خود تقسےم ہےں وہ صرف عمران خان کی مخالفت مےں مولانا فضل الر حمن کے احتجاج مےں شر ےک ہوں گی،وزےر اعظم عمران خان پانچ سال کےلئے وزےر اعظم بنے ہےں کسی استعفیٰ کا سوال ہی پےدا نہےں ہوتا، داتا دربار سمےت پنجاب بھر مےں مسلمانوں کی جتنی مقدس مذہبی درگاہےں ان مےں بھی تزہےن آرائش سمےت دےگر سہولتوں کی فراہمی ےقےنی بنانے کےلئے پالےسی بنائی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داتا دربار عرس مبارک کے تےسر ے روز دربار پر حاضری اور چادر چڑھانے کے بعد مےڈےا سے گفتگو کر رہے تھے ۔چوہدری محمدسرورنے کہا کہ اپوزےشن اور دےگر لوگ کہتے ہےں کہ تحر ےک انصاف مذاکرات کی سےاست نہےں کرتی اب ہم نے مذاکرات کر نے کا فےصلہ لےا ہے تو اب لوگ کہتے ہےں کہ حکومت خوفزدہ ہے اس لےے مذاکرات کر رہی ہے مگر حقےقت ےہ ہے اپوزےشن کے دھر نے اور مارچ سے ہمےں کسی قسم کا کوئی خوف نہےں ملکی مفاد مےں مذاکرات کر رہے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی بھارت لائن آف کنٹر ول پر گولہ باری کر رہا ہے کشمےر ےوں پر ظلم ہو رہے ہےں جسکی وجہ سے پاکستان اور بھارت مےں شدےد کشےدگی ہے ان حالات مےںپاکستان دشمنی مےں بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی کوشش کر ے تو سمجھ آتا ہے مگر ےہ سمجھ نہےں آتی کہ اپوزےشن جماعتےں احتجاج اور دھر نوں سے ملک مےں کےوں عدم استحکام پےدا کر نے کی کوشش کر رہی ہےں مےں سمجھتاہوں کہ کوئی بھی محب وطن ےہ نہےں چاہے گا کہ وہ پاکستان مےں عدم استحکام پےدا کر نے کے کسی منصوبے کا حصہ دار بنے اس لےے عوام اپوزےشن کے اےجنڈے کو مستر د ہی کر رہے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ اس مےں کوئی شک نہےں کہ پاکستانی قوم ےہ سمجھتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل مارشل لاءنہےں صرف اور صرف جمہورےت ہے اس لےے ملک مےں مارشل لاءکا کوئی خطر ہ نہےں جمہورےت ہی ملک مےں آگے بڑ ھے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات مےں حکومت کی توجہ صرف مسئلہ کشمےر پر ہے اور ہم بھارت کو پوری دنےا مےں بے نقاب کر رہے ہےں اس لےے ہم کہتے ہےں کہ اپوزےشن کو اس وقت حکومت کے خلاف نہےں بلکہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کر نا چاہےے ۔ اےک اور سوال کے جواب مےں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت اپوزےشن کے دھر نے اور احتجاج سے کسی بوکھلائٹ کا شکار نہےں آج بھی پاکستان مےں پر امن احتجاج کی مکمل آزادی ہے اور حکومت پرامن احتجاج کر نےوالوں کو سےکورٹی سمےت تمام سہولتےں دےنے کےلئے تےار ہے لےکن ےہ بات طے ہےں کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی کو بھی احتجاج کی آڑ مےں قانون ہاتھ مےں لےنے کی اجازت نہ دےں اس لےے قانون اور آئےن کی حکمرانوں کو ہرصورت ےقےنی بناےا جائےگا ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر تار پورراہداری منصوبے کا ہر صورت آئندہ ماہ افتتاح کر دےا جائےگا اور باباگر ونانک کے550جنم دن کی تقر ےبات کی تےارےوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ےہ بھی فےصلہ کر لےا ہے کہ داتا دربار سمےت پنجاب بھر مےں مسلمانوں کی جتنی مقدس مذہبی درگاہےں اور مزار ہےں ان مےں بھی تزہےن آرائش سمےت دےگر سہولتوں کی فراہمی ےقےنی بنائےں گے تاکہ پوری دنےا کے سےاح ان مذہبی مقدس مقامات کے بھی دورے کر سکےں ۔ 
گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -