ڈینگی،پنجاب میں ایک اور مریض دم توڑ گیا

ڈینگی،پنجاب میں ایک اور مریض دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خوشاب (آ ئی این پی)پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے، ڈینگی سے ضلع خوشاب کے علاقے اسلام پورہ کا 3 سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا، اب تک خوشاب میں ڈینگی کے 50 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔اتوار کے روزیونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی وائرس کی 3 اقسام پائی گئیں، ڈینگی وائرس کے تدارک کے لیے مربوط کوآرڈینیشن ضروری ہے، عوام گھروں یا اطراف میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈینگی کے مزید 5 مریض داخل ہوئے، اسپتال ذرائعکے مطابق فیصل آباد میں رواں سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 166 ہو گئی، سرگودھا میں بھی محکمہ صحت نے 24 گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کر دی ہے، سرگودھا ایک ماہ میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 118 ہو گئی۔
ڈینگی

مزید :

صفحہ آخر -