پر امن ہیں کسی نے مارچ میں خلل ڈالاتو سنگین نتائج بر آمد ہونگے،اکرم دُرانی
بنوں (آن لائن)خیبر پختونخوا اسمبلی جے یو آ ئی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی نے کہا ہے کہ گونگے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بیان دیا ہے کہ آزادی مارچ کیلئے کسی کو جانے نہیں دیا جائے گا، اس لئے کہتا ہوں کہ وہباقی کچھ نہیں بول سکتے صرف یہ بیان دیا ہے لیکن میں نے اُنہیں اسمبلی میں اور اسمبلی کے باہر چیلنج دیا ہے کہ اگر اُنہیں اپنے ہی گھر میں نہ باندھا تو میں درانی نہیں،سوات کے عوام میر ے بیان پر وزیر اعلیٰ کے گھر پہنچے تھے جو پورے ملک نے دیکھ لیا۔ آزادی مارچ کے سلسلے میں منڈان پارک میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک ہڑتال پر ہے 9 سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اتحاد آزادی مارچ کیلئے کیا ہے ہم پر امن ہیں کسی نے مارچ میں خلل ڈالی تو سنگین نتائج بر آمد ہوں گے فاٹا کے 22 ہزار اساتذہ، لیویز اور خاصہ دار احتجاج پر ہیں پورے ملک کی انڈسٹری اور معیشت بیٹھ گئی ملوں سے مزدوروں کو نکالا گیا ملوں اور کارخانوں کے مالکان پر اتنا ٹیکس لگایا گیا کہ وہ مزدوروں کو نکالنے پر مجبور ہوئے ایک کروڑ نوکریاں دلانے سے نہ صرف یو ٹرن لیا بلکہ الٹا 400 ادارے بند کرنے پر اُتر آئے پورے ملک کے غریب مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام آج سڑکوں پر نکل آئے ہیں جمہوریت اور میڈیا آزاد نہیں پیمرا کے ذریعے فضل الرحمن کا بیان آن ایئر نہیں کیا جاتا اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک ریاض خان، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزا ز اللہ حقانی، ملک تاج محمد خان و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اکرم خان درانی نے نیب اور احتسابی عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وزیر اعلی سمیت اہم ذمہ داریاں نبھائی اگر ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست سے دستبردار ہوجاوں گا جب مجھ میں کرپشن کی کوئی سراغ نہ ملی تو نیب نے الزام لگایا کہ بنوچی قوم کو اسلام آباد میں نوکریاں دلائی ہیں نیب اگر قوم کے نام پر گرفتار کرتی ہے تو میرے لئے یہ بڑا اعزاز اور فخر کی بات ہے اکرم خان درانی نے آزادی مارچ میں شرکت اور قافلوں کی شکل میں اسلام آباد روانگی کا شیڈول ترتیب دیا کہ بنوں سے ممبر قومی اسمبلی زاہد درانی کی قیادت میں جائیں گے۔
اکرم خان دُرانی