موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں   میں ڈبو دیا، نثار کھوڑو 

موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں   میں ڈبو دیا، نثار کھوڑو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمرکوٹ (این این آئی) پیپلزپارٹی صوبہ سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے اس وقت ملک میں ہر طبقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ کہاں گئیں ایک کروڑ نوکریاں اور نہ ہی پچاس لاکھ گھرملے اور آئی ایم ایف سے لون لینے پر عمران کو خودکشی کرنی چاہیے تھی۔ معاشی بدحالی اور بیروز گاری کرنے پر عمران کو مصیبت خان کا نام دینا چاہئے۔ وہ اتوار کی شام پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سیدعلی مردان شاہ کیگاں کھارڑوسید میں پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ میں ورکرزکنونشن سے خطاب اور میڈیاسے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔ نثارکھوڑونے کہاکہ موجودہ نیازی حکومت ناکام ہوچکی ہے  وفاق نے سندھ کے لیے 162 ارب روپے پیکج کا اعلان کرکے ایک ٹکا بھی نہیں دیا وفاق کی طرف ملنے والی بجٹ  پر کٹوتی قبول نہیں وفاق سندھ سے زیادتی کررہاہے موجودہ حکومت سے چھٹکارا ضروری ہے پیپلزپارٹی بھرپوراحتجاجی مہم شروع کررہی ہے ملک کا ھر کونہ ڈی چوک سمجھ کر احتجاج کرتے رہے  گے پیپلزپارٹی اپنے احتجاج کی شروعات تھر سے کررہی ہے  کراچی کو مسلسل صفائی کا عمل بھتر کر سکتا ہے پی ٹی آئی والے فقط جھاڑو پکڑ کر  فوٹو سیشن کرتے ہیں جے یو آئی کو سندھ حکومت کی فنڈنگ کی ضرورت نہیں ہے ان کے اپنے ذرائع ہے نثار کھوڑو نے کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کیچیرمین بلاول بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائے انہوں نیکہا کہ احتساب کینام پر مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہے کنونشن میں بڑی تعداد میں ضلع بھر سے کارکنوں اور پیپلزپارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بلدیاتی اداروں کے ضلع چیرمین میونسپل چیرمین اور یونین کونسلوں کے چیرمین اور ممبران نیشرکت کی اجلاس میں "23"اکتوبر کو تھر میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کے جلسے عام کو کامیاب بنانے کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گی ورکرز کنونشن سے پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نے بھی خطاب کیا۔
نثار کھوڑو

مزید :

علاقائی -