اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کے حامل دو مسافرگرفتار
اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش پر دو مسافروں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق مسافر حمزہ اور شہباز علی پرواز نمبر ٹی کے 711 سے فرانس جانا چاہ رہے تھے، امیگریشن حکام نے بتایاکہ پاسپورٹ پر مبینہ جعلی سٹیپ لگی تھیں جسکا آئی بی ایم ایس سسٹم میں انداج ہی نہیں۔امیگریشن حکام کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سیل منتقل کر دیا گیا۔
مسافر گرفتار