موبائل پولیس خدمت مرکز بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے،ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ موبائل پولیس خدمت مرکز مختلف مقامات پر شہریوں کو پولیس سروسز اْن کے گھر کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنا رہاہے۔ موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ 8 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔ موبائل پولیس خدمت مرکزبروزسوموارایمپوریم مال جوہر ٹاؤن،منگل سٹی اڈہ چوہنگ،بدھ بحریہ ٹاؤن، جمعرات بنک سکوائر مارکٹ ماڈل ٹاؤن، جمعہ برکت مارکیٹ اوربروز ہفتہ مین غالب مارکیٹ پر فرائض سرانجام دے گا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے مزید کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکزکو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔شہریوں کوکریکٹرو ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔