بند روڈ پرواقع گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل گیا

 بند روڈ پرواقع گودام میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ڈبل سڑکاں کے علاقہ میں پلاسٹک گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ موہنی روڈ کے علاقہ میں گھر میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔ اقبال ٹاؤن جہانزیب بلاک میں گھر میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔ 
ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -