مسلم لیگ(ن) کا یاسمین راشد سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری واپس لینے کا مطالبہ

    مسلم لیگ(ن) کا یاسمین راشد سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری واپس لینے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کاوزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری فوری واپس لے لینے کا مطالبہ۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کی حافظ آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 5 نومولود بچوں کی ہلاکت کی مذمت،ماؤں کی گود اجاڑنے والے کسی رحم اور ہمدردی کے مستحق نہیں ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد میں بچوں کی آکسیجن ختم ہونے سے موت واقعہ ہوئی ساہیوال میں 12بچوں کی ہلاکت کے بعد حافظ آباد میں 5بچے ایک ہی دن میں ہلاک ہو گئے۔حکومت کی اس سے بڑی اور نا اہلی اور نالائقی کیا ہو سکتی ہے۔


ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے حکومت کی ترجیحات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔