نبی اکرم ؐ کا دیا ہوا نظام ہر دور میں امن کا ضامن رہا،نواز پپو
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ حضرت داتاگنج بخشؒ علی ہجویری سمیت تمام صوفیا کا یہ پیغام ہے کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس کے نفاذ کی بنیاد قیام امن ہے۔ نبی اکرم ؐ کا دیا ہوا نظام ہر دور میں امن کا ضامن رہا ہے۔قیام امن کیلئے اسلام نے اتنا جامع قانون انسانیت کو دیا ہے جس کی بدولت تاقیامت گمراہی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے یہی ہمارے رسول ؐ اور اولیاء اللہ کا مشن اور سبق رہا ہے۔