سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سلیم شہزاد چیمہ کی والدہ سپرد خاک

    سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سلیم شہزاد چیمہ کی والدہ سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو نمازہ جنازہ کے بعد آبائی گاؤں چک دادن (گکھڑ منڈی) کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈائریکٹر فنانس سروسز ہسپتال ڈاکٹر یوسف ندیم، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فضیلت لال، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ و دیگر عہدیداران اور سیاسی، سماجی، مذہبی کاروباری شخصیات سمیت اہل علاقہ کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔