تینماہ کے دوران موٹر سائیکل‘رکشوں کی فروخت 19 فیصدکم
اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعداد شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کے عرصہ میں ملک میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں 19.48 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس عرصہ میں ملک میں 3 لاکھ 67 ہزار 656 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشے فروخت ہوئے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 4 لاکھ 56ہزار 626 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت کی گئی ہے۔ اس عرصہ میں ہنڈا موٹر سائیکل کی فروخت میں 11.62، سوزوکی 11.34 اور یاماہا کی فروخت میں 1.16 کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یونائٹڈ آٹو موٹر سائیکل کی فروخت میں 20.02 فیصد اور روڈ پرنس موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 35.02 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، اس کے برعکس روڈ پرنس رکشوں کی فروخت میں 2.51 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔