5سال میں باہمی تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے: مصری سفیر 

    5سال میں باہمی تجارت ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے: مصری سفیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


را؎ولپنڈی (یواین پی)پاکستان میں تعینات مصری سفیر احمد فضل یعقوب نے کہا کہ مصرپاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا خواہاں ہے اور مصری کمپنیاں پاکستان میں فارما سیوٹیکل، زراعت، لائیو سٹاک، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں محفوظ سرمایہ لگانے میں دلچسپی رکھتی ہیں،پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی حجم 260 ملین ڈالر کے قریب ہے، پاکستان اور مصر کے نجی شعبے کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے راولپنڈی چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ فریم ورک کو آگے بڑھانے کی ضروت ہے،باہمی تجارت اگلے پانچ سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصراور پاکستان کے درمیان چیمبر آف کامرس کی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزارت کامرس کی جوائنٹ سیکرٹری ماریہ قاضی نے اس موقع پر کہا کہ مصر پہلا افریقی ملک ہے جس کا پاکستان کے ساتھ پہلا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ گرو پ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ حلال فوڈ اہم مارکیٹ ہے اس میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کئے جائیں۔

مزید :

کامرس -